تاریخ شائع کریں2024 21 March گھنٹہ 19:49
خبر کا کوڈ : 629069

عالمی دنیا غزہ پٹی کو امداد فراہم کرنا اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھے

چین کی وزارت خارجہ کے اس بیان میں کہا گیا ہے: عالمی برادری غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے اور اس پٹی کو امداد فراہم کرنا اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھے۔
عالمی دنیا غزہ پٹی کو امداد فراہم کرنا اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھے
چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کے حالیہ واقعات اور اس علاقے میں صہیونی فوج کے جرائم پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے اس بیان میں کہا گیا ہے: عالمی برادری غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے فوری اقدام کرے اور اس پٹی کو امداد فراہم کرنا اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھے۔

چین کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے: غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں پر متعدد حملے اور اس پٹی کے باشندوں کی تکالیف غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے قیام کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چین کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے حوالے سے کہا تھا کہ اس پٹی میں فوری جنگ بندی کا حصول اس وقت سب سے اہم ترجیح ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے بیان میں  اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ غزہ کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے، متاثرین کی تعداد میں اضافے کو روکنے اور اس پٹی میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcb09b09rhb5gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ