تاریخ شائع کریں2024 21 March گھنٹہ 17:39
خبر کا کوڈ : 629064

افغانستان کے شہر قندھار میں دھماکہ

افغانستان کے شہر قندھار میں نیو کابل بینک کے دفتر کے سامنے ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں کئي لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
افغانستان کے شہر قندھار میں دھماکہ
افغانستان کے شہر قندھار میں نیو کابل بینک کے دفتر کے سامنے ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں کئي لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

افغان ذرائع کا کہنا  ہے کہ یہ دھماکہ صبح 9 بجے کے قریب ہوا۔

یہ دھماکہ قندھار شہر کے شہیدان اسکوائر پر ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ طالبان کی بھیڑ میں ہوا جو تنخواہ لینے کے لئے کابل بینک کے سامنے جمع ہوئے تھے۔

ابھی تک اس سلسلے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہيں آئي ہیں تاہم کچھ ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے میں 19 لوگ مارے گئے اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

قندھار کے حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہيں۔
https://taghribnews.com/vdcg3y93tak9xz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ