تاریخ شائع کریں2024 19 March گھنٹہ 18:23
خبر کا کوڈ : 628881

بحیرہ احمر اور یمن کے حوالے سے ایران پر امریکی اور برطانوی الزامات بے بنیاد ہیں

ایروانی نے واضح کیا کہ تہران واشنگٹن اور لندن کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے جو مغربی ممالک کی جانب سے اپنے مذموم مفادات اور یمن میں غیر قانونی اقدامات پر پردہ ڈالنے کی خاطر لگایا گیا ہے۔
بحیرہ احمر اور یمن کے حوالے سے ایران پر امریکی اور برطانوی الزامات بے بنیاد ہیں
اقوا متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور یمن کے حوالے سے ایران پر امریکی اور برطانوی الزامات بے بنیاد ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے چئیرمین کو اپنے خط میں لکھا ہے کہ افسوس کے ساتھ امریکہ اور برطانیہ نے سلامتی کونسل کے فورم پر دوبارہ ایران کے خلاف بحیرہ احمر اور یمن کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔

ایروانی نے واضح کیا کہ تہران واشنگٹن اور لندن کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے جو مغربی ممالک کی جانب سے اپنے مذموم مفادات اور یمن میں غیر قانونی اقدامات پر پردہ ڈالنے کی خاطر لگایا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے ایران فرانسیسی نمائندے کے ذریعے دیے گئے بیان کو مسترد کرتا ہے اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے پیرس سے درخواست کرتا ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

ایروانی نے مزید لکھا ہے کہ ایران یمن کے خلاف امریکی قیادت میں لشکرکشی کی شدید مذمت کرتا ہے اور صنعاء پر حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc44qes2bqi48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ