تاریخ شائع کریں2024 18 March گھنٹہ 13:39
خبر کا کوڈ : 628746

پاکستانی سفیر کا تہران اور کراچی چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی زور

پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر تہران چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر کے سربراہ محمود نجفی عرب کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔
پاکستانی سفیر کا تہران اور کراچی چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی زور
اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان بارٹر ٹریڈ سسٹم کے نفاذ اور آزاد تجارتی معاہدے پر جلد دستخط کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر تہران چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر کے سربراہ محمود نجفی عرب کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور پاکستان کو آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے، سرحد پر مشترکہ آزاد صنعتی زون قائم کرنے اور دو طرفہ تجارت میں بارٹر ٹریڈ کو نافذ کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیر نے تہران اور کراچی چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا۔

اس سال اگست کے وسط میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے پاکستان کے سرکاری دورے کے موقع پر، تہران اور کراچی چیمبرز آف کامرس نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کی ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانا اور دو طرفہ تعلقات کا فروغ صدر ایران  کے مجوزہ دورہ اسلام آباد کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcc04qee2bqim8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ