تاریخ شائع کریں2024 17 March گھنٹہ 13:52
خبر کا کوڈ : 628616

پاکستان و ایران کو تجارتی حجم اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہیے

سردار ایاز صادق نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان و ایران کو تجارتی حجم اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہیے
پاکستانی پارلیمنٹ کے نئے اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران کی گیس ٹرانسمیشن پائپ لائن انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سردار ایاز صادق نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی سفیر نے سردار ایاز صادق کو پاکستان کی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون، خاص طور پر پارلیمانی سفارت کاری کے شعبے میں نئی راہیں کھلیں گی ۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کے ساتھ بھرپور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے  ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارتی حجم اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی تجارت کے فروغ میں ایران اور پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سرحدوں میں دوطرفہ تجارت کو مضبوط کرنا اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے تکنیکی مسائل کو حل کرنا ناگزیر ہے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کی مضبوطی، تجارتی اور کاروباری وفود کے تبادلوں بالخصوص نجی اور سرکاری شعبوں کے درمیان رابطوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ گیس کا مشترکہ منصوبہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔

ایران کے سفیر نے پاکستان میں حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد اور نئی حکومت کی تشکیل پرمبارک باد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ، اہم علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں پارلیمانی سفارت کاری کو مضبوط بنانے اور وفود کے تبادلے پر زور دیا۔

امیری مقدم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے آئندہ دورہ پاکستان کو تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا۔

انہوں نے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے، دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے، سرحدی تجارت میں اضافے، دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے بینکنگ چینل کھولنے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو فعال کرنے اور دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو فعال کرنے کے لیے پارلیمنٹ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcizvaqqt1arq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ