تاریخ شائع کریں2024 16 March گھنٹہ 15:13
خبر کا کوڈ : 628488

اسرائیل اور یورپ کے مابین تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا

انہوں نے مزید تفصیلات پیش کرنے سے گریز کیا لیکن ساتھ ساتھ بتایا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا یورپی یونین کے تمام 27 ارکان کے اتفاق سے ہوگا۔
اسرائیل اور یورپ کے مابین تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا
غزہ میں انسانی بحران میں شدت آنے پر آئرلینڈ اور اسپین کے اظہار تشویش کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور یورپ کے مابین تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے جمعے کے روز صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ موضوع پر پیر کے روز گفتگو کی جائے گی۔

انہوں نے مزید تفصیلات پیش کرنے سے گریز کیا لیکن ساتھ ساتھ بتایا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا یورپی یونین کے تمام 27 ارکان کے اتفاق سے ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ آئرلینڈ اور اسپین نے گزشتہ مہینے یورپی کمیشن کی سربراہ کے نام اپنے مراسلے میں غزہ میں انسانی بحران میں شدت آنے کی جانب سے تشویش ظاہر کی تھی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین اور صیہونی حکومت کے مابین تعاون کے معاہدے کی دوسری شق میں درج ہے کہ برسلز اور تل ابیب کے تعلقات اور اس معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرامد، مکمل طور پر اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی پابندی سے وابستہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfccdvcw6d0ja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ