تاریخ شائع کریں2024 16 March گھنٹہ 14:57
خبر کا کوڈ : 628484

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کی اسلاموفوبیا کے خطرناک پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات اور پالیسیوں کے نتیجے میں دنیا کے تمام مسلمانوں پر  منفی اثرات مرتب ہوں اور خاص طور سے مقبوضہ علاقوں میں  اور ان ممالک کے جہاں وہ اقلیت میں زندگی گزار رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کی اسلاموفوبیا کے خطرناک پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اسلاموفوبیا کے خطرناک پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ تہران کسی بھی نفرت انگیز، امتیازی سلوک مسلمانوں کے خلاف تشدد، دہشت گردی اور مسلمانوں کے عقائد، اصولوں اور مقدسات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات اور پالیسیوں کے نتیجے میں دنیا کے تمام مسلمانوں پر  منفی اثرات مرتب ہوں اور خاص طور سے مقبوضہ علاقوں میں  اور ان ممالک کے جہاں وہ اقلیت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے ایک قرار داد کے ذریعے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کا عالمی دن قرار دیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcbwwb0arhb5ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ