تاریخ شائع کریں2024 16 March گھنٹہ 14:47
خبر کا کوڈ : 628482

شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے،5 فوجی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے کادی سیکٹر میں واقع ایک فوجی مرکز کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا اور پھر دہشت گرد عناصر نے اس مرکز پر حملہ کردیا۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے،5 فوجی اہلکار شہید
پاکستانی خبر رساں ذرائع کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار شہیدہوگئے ۔

شمالی وزیرستان کے علاقے کادی سیکٹر میں واقع ایک فوجی مرکز کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا اور پھر دہشت گرد عناصر نے اس مرکز پر حملہ کردیا۔

چند منٹ قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوجی مرکز پر دہشت گرد عناصر کا حملہ اور بیک وقت متعدد خودکش حملے 5 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بنے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ کلئیرینس آپریشن کے بعد علاقے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فوج کے دو اعلیٰ افسران (ایک کرنل اور ایک لیفٹیننٹ) بھی شہید ہوئے۔

پاکستان میں خوراسان ڈیلی نیوز ویب سائٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ "حافظ گل بہادر" سے وابستہ ایک عسکریت پسند گروپ نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اسپتال ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ 12 زخمی فوجیوں کو طبی مرکز منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjooem8uqe8xz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ