تاریخ شائع کریں2024 15 March گھنٹہ 14:33
خبر کا کوڈ : 628347

انصار اللہ نے بحر ہند سے گزرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں حملے تیز کرنے کا اعلان کردیا

غزہ پر مسلسل فوجی جارحیت کو دیکھتے ہوئے، یمن نے بحر ہند میں اسرائیلی بحری جہازوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور ان جہازوں کو کیپ گڈ ہوپ پہنچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انصار اللہ نے بحر ہند سے گزرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں حملے تیز کرنے کا اعلان کردیا
یمن کی تحریک انصار اللہ نے بحر ہند سے گزرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں حملے تیز کرنے کا اعلان کردیا۔

انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سوشل نیٹ ورک ایکس  پر لکھا ہے کہ غزہ پر مسلسل فوجی جارحیت کو دیکھتے ہوئے، یمن نے بحر ہند میں اسرائیلی بحری جہازوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور ان جہازوں کو کیپ گڈ ہوپ پہنچنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اسرائیل سے تعلق رکھنے والی شپنگ کمپنیوں کو چاہیے کہ ہمارے اس انتباہ پر توجہ دیں کیونکہ کوئی بھی اسرائیلی بحری جہاز یمنی میزائیلوں سے نہیں بچ سکے گا۔   

قابل ذکر ہے کہ غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد یمن نے اسرائیل کا سمندری محاصرہ کررکھا ہے اور اب تک یمنی افواج نے بحیرہ احمر اور باب المندب میں  متعدد اسرائیلی بحری جہازوں کے ساتھ ہی ان بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے کی کوشش کررہے تھے۔

یمنی فوج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری رہیں گے، اس وقت تک بحیرہ احمر میں ہر اس بحری جہاز پر حملہ جاری رہے گا جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے کی کوشش کریں گے۔

 یمنی افواج نے اسی کے ساتھ اعلان کررکھا ہے کہ اسرائیلی اور ان جہازوں کو چھوڑ کر جن کی منزل اسرائیلی بندرگاہیں ہوں، سبھی جہاز،  بحیرہ احمر اور باب المندب میں آزادانہ رفت و آمد جاری رکھ سکتے ہیں۔  
https://taghribnews.com/vdcjxoemauqe8tz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ