تاریخ شائع کریں2024 14 March گھنٹہ 21:14
خبر کا کوڈ : 628306

شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کے موثر کردار کی تعریف

ایران کی رکنیت، شنگھائی تعاون تنظيم کے رکن ملکون کی تین ارب سے زائد آبادی کی صحت و سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کے موثر کردار کی تعریف
شنگھائي تعاون تنظیم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اس تنظیم میں ایران کی رکنیت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے، میڈيکل کے شعبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اہداف و مقاصد کو آگے بڑھانے میں ایران کے رول کو موثر قرار دیا ہے۔

ژان منگ نے شنگھائي تعاون تنظیم کے وزرائے صحت کے ساتویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کہا : ایران کی رکنیت، شنگھائی تعاون تنظيم کے رکن ملکون کی تین ارب سے زائد آبادی کی صحت و سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شنگھائي تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا تعاون بہت سی وبائی اور غیر وبائي بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے علاوہ صحت و سلامتی کے شعبے میں اس اجلاس کے مقاصد کی تکمیل میں مددگار ہو سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdce7v8ppjh8wxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ