تاریخ شائع کریں2024 14 March گھنٹہ 13:34
خبر کا کوڈ : 628290

غزہ کے حالات مسلمانوں اور عالمی حریت پسندوں کے لئے نہایت پریشان کن ہیں

کونسل کے اجلاس کے دوران انہوں نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کیا اور عوام اور مخیرین سے متاثر کی زیادہ سے مدد کی اپیل کی۔
غزہ کے حالات مسلمانوں اور عالمی حریت پسندوں کے لئے نہایت پریشان کن ہیں
ایرانی گارڈئین کونسل کے سربراہ آیت اللہ جنتی نے غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے مظالم کے بارے میں کہا ہے کہ مسلمانوں کو غزہ کے حالات سے لاتعلق نہیں ہونا چاہئے۔

ایرانی گارڈئین کونسل کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ جنتی نے ماہ رمضان میں قرآن کریم کی تلاوت ، اللہ سے دعا اور تقوی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

کونسل کے اجلاس کے دوران انہوں نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کیا اور عوام اور مخیرین سے متاثر کی زیادہ سے مدد کی اپیل کی۔

آیت اللہ جنتی نے فلسطین میں عوام کی حالت زار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم کی داستانیں دنیا بھر میں سنی جارہی ہیں۔ غزہ کے حالات مسلمانوں اور عالمی حریت پسندوں کے لئے نہایت پریشان کن ہیں۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمان ظلم سے نظریں نہیں چراسکتا ہے۔ ہمیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcgy793zak9xx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ