تاریخ شائع کریں2024 14 March گھنٹہ 14:24
خبر کا کوڈ : 628289

صہیونی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں

صہیونی فوج کے سابق اعلی افسر نے سیاسی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت غزہ کی جنگ کے حوالے سے فوجی قیادت کے مختلف رائے رکھتی ہے۔
صہیونی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں
صہیونی فوج کے سابق افسر نے غزہ میں جنگ کے حوالے سے اسرائیلی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات کا اعتراف کیا ہے۔

غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں صہیونی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان اختلافات بڑھ رہے  ہیں۔

صہیونی فوج کے سابق اعلی افسر نے سیاسی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت غزہ کی جنگ کے حوالے سے فوجی قیادت کے مختلف رائے رکھتی ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوجی سربراہ ہرٹزی ہالیوی سیاسی رہنماوں کے ساتھ فوج کے اختلافات کے بارے میں وضاحت پیش کریں گے۔ چینل 12 کے مطابق صہیونی فوجی سربراہ کو اس حوالے سے خطاب کرنے کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے۔

دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلاغ میں صہیونی فوجی افسر کے استعفے کی خبریں بازگشت کررہی ہیں۔ طوفان الاقصی کے بارے میں قائمہ کمیٹی کی تحقیقات کے بعد صہیونی فوج کی خفیہ اطلاعات جمع کرنے والے ادارے کے سربراہ عمیت ساعر نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevv8pojh8wwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ