تاریخ شائع کریں2024 14 March گھنٹہ 13:05
خبر کا کوڈ : 628285

امریکہ نے ایران سے اپیل کی ہے کہ بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کو بند کروائے

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں آیا ہے کہ یہ پیغام عمانی عہدے داروں کے ذریعے تہران کو منتقل کیا گیا ہے۔
امریکہ نے ایران سے اپیل کی ہے کہ بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کو بند کروائے
فنانشل ٹائمز کی تازہ رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے ایران سے اپیل کی ہے کہ ان کے بقول یمن کے حوثیوں پر اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے، بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کو بند کروائے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں آیا ہے کہ یہ پیغام عمانی عہدے داروں کے ذریعے تہران کو منتقل کیا گیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ جو بائیڈن کی حکومت بیک وقت سفارتی اور فوجی ذرائع کی مدد سے مغربی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے کھلے عام صیہونی حکومت کی حمایت کرکے علاقے میں کشیدگی کو ہوا دی ہے اور صیہونی حکومت کو اپنے وحشیانہ حملوں سے باز رکھنے کے بجائے یمن کے محاذ پر بھی جنگ چھیڑ دی ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے جاری رہیں گے تب تک صیہونی، امریکی اور برطانوی جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcaaanim49nuu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ