تاریخ شائع کریں2024 13 March گھنٹہ 15:20
خبر کا کوڈ : 628202

غزہ میں انسانی صورتحال دردناک ہے، اضافی امداد بھجوا رہے ہیں

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے معاہدے میں غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کیلئے کام کریں گے۔
غزہ میں انسانی صورتحال دردناک ہے، اضافی امداد بھجوا رہے ہیں
امریکا نے غزہ میں 6 ہفتے کیلئے جنگ بندی اور آسٹریلیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ جنگ میں پالیسیاں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال دردناک ہے، اضافی امداد بھجوا رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے معاہدے میں غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کیلئے کام کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وونگ نے بھی اسرائیل کوغزہ جنگ میں اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔

پینی وونگ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہوغزہ جنگ میں اپنی پالیسیوں سے اسرائیل کو کمزور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا موجودہ صورتحال سے خوفزدہ ہے، جب تک اسرائیل اپنا راستہ تبدیل نہیں کرتا وہ عالمی حمایت سے محروم رہے گا،کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ نے گزشتہ ماہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مشترکہ مطالبہ کیا تھا۔

پینی وونگ نے اس متعلق کہا ہے کہ تینوں ممالک اپنی آواز کو بڑھانے کیلئے متحد ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjyoem8uqe88z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ