تاریخ شائع کریں2024 13 March گھنٹہ 14:17
خبر کا کوڈ : 628199

تمام بااثر فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونیوں پر دباؤ ڈالیں

حماس کے بیان میں درج ہے کہ غزہ میں غذائی قلت نے اب تک 30 بچوں کی جان لے لی ہے اور دسیوں دیگر بچے موت کے دہانے پر کھڑے ہیں جنہیں بچانے کے لئے فوری راہ حل کی ضرورت ہے۔
تمام بااثر فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونیوں پر دباؤ ڈالیں
فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے انروا نے غزہ کے لئے امدادی سامان بھیجنے میں عالمی اداروں کی بے عملی پر سخت تنقید کی ہے۔ انروا کے اس بیان پر حماس نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انروا کے اعلان نے واضح کردیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ میں نسل کشی کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہے۔

حماس نے تمام بااثر فریقوں سے اپیل کی ہے کہ رفح اور کرم ابوسالم سمیت غزہ کی سرحدی گزرگاہوں کی بحالی کے لئے صیہونیوں پر دباؤ ڈالیں۔

حماس کے بیان میں درج ہے کہ غزہ میں غذائی قلت نے اب تک 30 بچوں کی جان لے لی ہے اور دسیوں دیگر بچے موت کے دہانے پر کھڑے ہیں جنہیں بچانے کے لئے فوری راہ حل کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غرب اردن میں انروا کے ترجمان کاظم ابوخلف نے کہا تھا کہ غزہ کی صورتحال ناگفتہ بہ اور دردناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان بھیجنے کا راستہ واضح ہے لیکن عالمی سطح پر ضروری اقدام کا کوئی عزم دکھائی نہیں دیتا۔

انروا نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ پورا غزہ غذائی قلت کا شکار ہے جس کی اصل وجہ غزہ کا محاصرہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdceov8pojh8wzi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ