تاریخ شائع کریں2024 12 March گھنٹہ 17:55
خبر کا کوڈ : 628078

اسرائیل کی جانب سے ماہ رمضان میں بھی فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کردیا گیا

ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصی جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔
اسرائیل کی جانب سے ماہ رمضان میں بھی فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کردیا گیا
 اسرائیل کی جانب سے ماہ رمضان میں بھی فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند کردیا گیا ۔

ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصی جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔

اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصی میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔

قابض صیہونی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی کے ایک دروازے پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

اردن کی جانب سے اسرائیلی پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی صورتحال کو دھماکے کے طرف دھکیلے گی، اسرائیل کی ایسی پابندیاں عبادت کی آزادی پر حملہ ہیں۔

اردن کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اسرائیلی پابندی کو سختی سے مستردکرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdca0ania49nuw1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ