تاریخ شائع کریں2024 8 March گھنٹہ 21:15
خبر کا کوڈ : 627590

آج کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے جس میں مضبوط اعصاب کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران نوجوان نسل نے سب سے زیادہ حصہ لیا اور زیادہ قربانی دی۔
آج کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے جس میں مضبوط اعصاب کی ضرورت ہے
سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ آج کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے جس میں مضبوط اعصاب کی ضرورت ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل علی حاجی زادہ نے ڈرون ٹیکنالوجی کے مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سکول اور کالجوں کے طلباء نے انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی ملکی دفاع میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ اور مغرب کی سرپرستی میں ایران پر مسلط ہونے والی آٹھ سالہ جنگ کے دوران نوجوان طلباء نے خدا پر توکل کرتے ہوئے اپنی جان پر کھیلا اور عالمی استکبار کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران نوجوان نسل نے سب سے زیادہ حصہ لیا اور زیادہ قربانی دی۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ آج اقتصادی اور سیاسی شعبوں کے علاوہ جنگ کے نئے محاذ کھل گئے ہیں۔ میڈیا کے میدان میں جنگ لڑی جارہی ہے جس کا دائرہ کسی علاقے سے مخصوص نہیں ہے۔ اعتقاد اور ارادے کی جنگ بہت اہم اور سخت ہے۔ نوجوان نسل کو اس جنگ کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کی جغرافیائی سرحدوں میں داخل ہونے میں ناکام ہوئے تو جنگ کا میدان بدل دیا اور ذہنی اور فکری جنگ شروع کردی۔ اس جنگ میں جوان نسل کا کردار بہت اہم ہے۔ روایتی جنگ کے میدان میں ایران بہت مضبوط ہے۔ آٹھ سالہ جنگ کے دوران آج کی طرح ترقی یافتہ ہتھیار ہوتے تو دو سال میں دشمن کو شکست دے سکتے تھے۔ آج ایران ڈرون ٹیکنالوجی میں دنیا کا تیسرا ترقی یافتہ ملک شمار ہوتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdci3yaqut1arw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ