تاریخ شائع کریں2024 8 March گھنٹہ 20:09
خبر کا کوڈ : 627586

غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کی زد میں آکر 5 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق ہوائی جہاز سے گرائی جانے والی امداد شمالی غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گری جہاں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کی زد میں آکر 5 فلسطینی شہید
 فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کی زد میں آکر 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ہوائی جہاز سے گرائی جانے والی امداد شمالی غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گری جہاں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں لوگ امداد کے انتظار میں کھڑے تھے تاہم امدادی سامان کے ساتھ منسلک پیراشوٹ نہ کھلنے کی وجہ امدادی سامان نیچے کھڑے لوگوں پر آگرا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی افراد کو کمال عدوان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
https://taghribnews.com/vdcdj5099yt0xk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ