تاریخ شائع کریں2024 5 March گھنٹہ 16:46
خبر کا کوڈ : 627315

فوج کا سپاہی تربیت سے لے کر اپنے فرائض کی ادائیگی تک ہر لمحہ نہایت باارزش زندگی گزارتا ہے

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ فوج کے سپاہی نے اپنی زندگی میں لشکر اسلام کی وردی پہننے کی راہ انتخاب کی ہے جوکہ ان کی بصیرت اور ہوشیاری کی علامت ہے۔
فوج کا سپاہی تربیت سے لے کر اپنے فرائض کی ادائیگی تک ہر لمحہ نہایت باارزش زندگی گزارتا ہے
ایرانی آرمی چیف نے کہا ہے کہ فوج کا سپاہی تربیت سے لے کر اپنے فرائض کی ادائیگی تک ہر لمحہ نہایت باارزش زندگی گزارتا ہے۔

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ فوج کے سپاہی نے اپنی زندگی میں لشکر اسلام کی وردی پہننے کی راہ انتخاب کی ہے جوکہ ان کی بصیرت اور ہوشیاری کی علامت ہے۔

فوج میں نئے بھرتی ہونے والوں کی آوٹ پاسنگ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی ہر حال میں گزرجاتی ہے۔ جس شخص کی زندگی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت اور ملک و قوم کے دفاع میں گزرجائے وہ بہترین زندگی ہے۔ ایسی عمر ختم نہیں ہوتی بلکہ عمل کی صورت میں ذخیرہ ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپاہی کی زندگی کی ابتدا بھرتی کے بعد ٹریننگ سے شروع ہوتی ہے اور پوری زندگی دشمن کے سامنے استقامت اور قوم کے دفاع میں گزرجاتی ہے اسی لئے اس کی زندگی کی بہت زیادہ ارزش ہوتی ہے۔

جنرل موسوی نے کہا کہ فوج میں  تربیت حاصل کرنے کے بعد ڈیوٹیوں پر تعیینات ہونے والوں کے ساتھ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔ یہ جوان انقلاب اور ملک کا بہترین انداز میں دفاع کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdf509kyt0xs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ