تاریخ شائع کریں2024 4 March گھنٹہ 12:17
خبر کا کوڈ : 627149

رہبر انقلاب اسلامی نے پیر کی صبح آيت اللہ امام کاشانی کی نماز جنازہ پڑھائی

نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ نماز میں آیت اللہ  محمد امامی کاشانی مرحوم کے خاندان اور بعض عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے پیر کی صبح آيت اللہ امام کاشانی کی نماز جنازہ پڑھائی
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے پیر کی صبح متقی و خدمتگزار عالم دین آيت اللہ امام کاشانی کی نماز جنازہ پڑھائی۔

نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ نماز میں آیت اللہ  محمد امامی کاشانی مرحوم کے خاندان اور بعض عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

یاد رہے امام جمعہ تہران اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ محمد امامی کاشانی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

آیت اللہ امامی کاشانی مرحوم 3 اکتوبر 1931 کو پیدا ہوئے اور مدرسہ عالی شہید مطہری کے سربراہ تھے۔

دوسری جانب رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امام جمعہ تہران آیت اللہ امامی کاشانی کی رحلت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم آیت اللہ الحاج آیت اللہ شیخ محمد امامی کاشانی کی رحلت کے مناسبت سے ان کے لواحقین، شاگردوں اور عقیدت مندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ امامی کاشانی ایک پرہیز گار اور خدمت گار عالم دین تھے جنہوں نے انقلاب سے مجاہد علماء کی صف میں شامل ہوکر اور انقلاب کے بعد ملک کے اہم اور حساس عہدوں گارڈئین کونسل، مجلس خبرگان، امام جمعہ تہران، ادارہ تبلیغات اسلامی اور شہید مطہری سکول جیسے اداروں اور مراکز میں قوم اور انقلاب اسلامی کی خدمت کی۔ اللہ تعالی سے امید ہے کہ ان کی خدمات کو قبول کرے اور ان کو اپنی جوار رحمت و مغفرت میں جگہ عنایت کرے۔
https://taghribnews.com/vdci5yaq3t1arz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ