تاریخ شائع کریں2024 1 March گھنٹہ 15:21
خبر کا کوڈ : 626792

رہبر انقلاب اسلامی نے پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی لمحات اپنا حق رائے دھی استعمال

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج صبح 8 بجے 12 وہیں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی لمحات اپنا حق رائے دھی استعمال کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی لمحات اپنا حق رائے دھی استعمال
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج صبح 8 بجے 12 وہیں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی لمحات اپنا حق رائے دھی استعمال کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج صبح (جمعہ یکم مارچ)  12ویں پارلیمانی انتخابات اور مجلس خبرگان یا ماہرین کونسل کے چھٹے انتخابی دور کے لیے ووٹنگ شروع ہونے کے ابتدائی لحمات میں حسینہ امام خمینی( رح) میں قائم موبائل پولنگ بوتھ نمبر110 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے سو سے زیادہ رپورٹرز اور کیمرہ میں موجود تھے اور ووٹنگ کے آغاز کی اس تقریب کو ملکی اور غیر ملکی میڈیا سے براہ راست نشر کیا گيا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنا حق رائے دھی استعمال کرنے کے بعد ملکی اور غیر ملکی صحافیوں سے مختصر خطاب کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر قوم کومخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ سب کی نگاہیں ایران  کے معاملات اور ہماری قوم پر لگی ہوئی ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کے عوام جانتے ہیں کہ دنیا بھر کی نگاہیں، چاہیے عوام ہوں ، سیاستدان ہوں، صاحبان اقتدار و منصب ، سب ایران اور ایرانی عوام کو دیکھ رہے ہیں، ان کی نگاہیں آپ کے انتخابات اور اس کے نتائج پر لگی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ آج ایران میں 12ہویں پارلیمانی انتخابات اور چھٹے مجلس خبرگان کے انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں، جس میں 6 کروڑ سے زائد لوگ اپنا حق راہی دھی استعمال کرنے کے حقدار ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb90b05rhb5zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ