تاریخ شائع کریں2024 29 February گھنٹہ 14:51
خبر کا کوڈ : 626707

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی غزہ شہر میں صیہونی فوج کے ہاتھوں شہادتوں کی مذمت

 صیہونی فوج نے آج بروز جمعرات غزہ شہر کے النابلسی اسکوائر اور الرشید اسٹریٹ میں انسانی امداد کی آمد کے منتظر فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا۔
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کی  غزہ شہر میں صیہونی فوج کے ہاتھوں شہادتوں کی مذمت
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے آج بروز جمعرات غزہ شہر میں صیہونی فوج کے ہاتھوں شہادتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرم نازی حکومت کے جرائم کی حد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 صیہونی فوج نے آج بروز جمعرات غزہ شہر کے النابلسی اسکوائر اور الرشید اسٹریٹ میں انسانی امداد کی آمد کے منتظر فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا۔

المیادین نیٹ ورک نے غزہ میں اپنے نامہ نگار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں اب تک 100 فلسطینی شہید اور 1000 کے قریب زخمی ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی نے غزہ شہر کے مظلوم عوام کے آج کے قتل کے ردعمل میں ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ الرشید اسٹریٹ کے قریب غزہ شہر کے عوام کے خلاف یہ بھیانک جرم صیہونی حکومت کے جرائم کی حد ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس جرم کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت، صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والے مغربی ممالک، ان جرائم کے سامنے خاموش رہنے والے ممالک اور سب سے اہم عرب تنظیموں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

اسلامی جہاد تحریک نے مزید کہا کہ یہ بھیانک جرم غزہ میں ہماری قوم کے خلاف صیہونیوں کی نسل کشی کا واضح ثبوت ہے اور اس طرح کے اقدامات صیہونی حکومت کی قاتل مشین کے مقابلے میں ہماری قوم کی طاقت اور استقامت کو مزید  بڑھائیں گے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بدھ کے روز اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار 954 بتائی تھی۔

غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز کو تقریبا 5 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔  اس بحران کے حل کے لیے ثالثوں کی کوششوں کے باوجود قابض صیہونی فوج اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور گولیوں کی بوچھاڑ کے علاوہ ناکہ بندی کر کے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد آنے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے جس نے اس صورتحال کو مزید تباہ کن بنا دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchv-n-q23niqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ