تاریخ شائع کریں2024 27 February گھنٹہ 15:06
خبر کا کوڈ : 626547

یمن کی تحریک انصار اللہ کا امریکی پرچم کے ساتھ سفر کرنے والے ایک ٹینکر پر حملہ

تحریک انصاراللہ بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہے جب کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن پر حملہ کیا جس کے بعد یمنی فورسز نے بھی امریکی اور برطانوی جہازوں پر حملے شروع کردیے ہیں۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کا امریکی پرچم کے ساتھ سفر کرنے والے ایک ٹینکر پر حملہ
امریکی فوج کی سینٹرل کمان نے کہا ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ نے میزائل سے امریکی پرچم کے ساتھ سفر کرنے والے ایک ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔

تحریک انصاراللہ بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہے جب کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن پر حملہ کیا جس کے بعد یمنی فورسز نے بھی امریکی اور برطانوی جہازوں پر حملے شروع کردیے ہیں۔

پچھلے ہفتے، انصار اللہ نے ایک باضابطہ انتباہ جاری کیا، جس میں شپنگ کمپنیوں اور بیمہ کنندگان سے کہا گیا کہ وہ اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کے سفر کے لیے بحیرہ احمر کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔

کہا جا رہا ہے کہ 24 فروری کو انصار اللہ کی جانب سے جس امریکی ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا تھا وہ بحران کے وقت امریکی فوجیوں کو تیل سپلائی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، انصاراللہ نے جس امریکی جہاز کو نشانہ بنایا اس کے ساتھ امریکی بحریہ کے جنگی جہاز بھی تھے۔

دریں اثناء روبیمار نامی جہاز جو 18 فروری کو انصار اللہ کے حملے کا نشانہ بنا تھا، اسی جگہ کھڑا ہے جہاں اسے نشانہ بنایا گیا تھا، دوسرا جہاز میزائل حملے سے پیدا ہونے والے بڑے سوراخ کو بھرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے بعد اسے ممکنہ طور پر سعودی عرب کے ساحل کی طرف لے جایا جائے گا، جبوتی اور عدن کی بندرگاہوں نے اس جہاز کو اپنے بندرگاہ پر لانے سے انکار کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxmemauqe8iz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ