تاریخ شائع کریں2024 27 February گھنٹہ 14:35
خبر کا کوڈ : 626538

اسلامی ملکوں صیہونی حکومت کا تجارتی اور معاشی طور پر بائکاٹ کریں

وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی سے ملاقات و گفتگو کی۔
اسلامی ملکوں صیہونی حکومت کا تجارتی اور معاشی طور پر بائکاٹ کریں
 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ رفح پر وسیع حملے کی نتن یاہو کی دھمکی سے، یہ علاقہ ایک بڑے انسانی المیہ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اس لئے اسلامی ملکوں سمیت عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدام کی ضرورت ہے۔

وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ رتنو مرسودی سے ملاقات و گفتگو کی۔

اس ملاقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے وزير خارجہ نے انڈونیشیا میں حالیہ انتخابات پر مبارک باد پیش کی اور فلسطین کی حمایت میں انڈونیشیا کے اچھے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اس ملک کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اسی طرح زور دیا کہ اسلامی ملکوں کو صیہونی حکومت کو تجارتی اور معاشی طور پر بائکاٹ کرکے غزہ میں قتل عام روکنے کے لئے اس پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: رفح پر وسیع حملے کی نتن یاہو کی دھمکی سے، یہ علاقہ ایک بڑے انسانی المیہ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اس لئے اسلامی ملکوں سمیت عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدام کی ضرورت ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے اسی طرح جنیوا میں کویت کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔
https://taghribnews.com/vdcjtmemouqe8iz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ