تاریخ شائع کریں2024 26 February گھنٹہ 18:41
خبر کا کوڈ : 626450

صہیونی وزیراعظم کی رفح شہر پر حملہ کرنے کی دھمکی

صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے حماس کے ساتھ معاہدے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطینی تنظیم اپنے موقف سے دستبردار ہوجائے تو فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ ہوسکتا ہے۔
صہیونی وزیراعظم کی رفح شہر پر حملہ کرنے کی دھمکی
صہیونی وزیراعظم نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں رفح شہر پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے حماس کے ساتھ معاہدے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطینی تنظیم اپنے موقف سے دستبردار ہوجائے تو فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا غزہ کی پٹی میں جاری آپریشن کئی ہفتوں میں پورا ہوجائے گا چنانچہ یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں کوئی معاہدہ نہ ہوسکے تو رفح شہر پر حملہ کیا جائے گا۔

انہوں نے رفح پر حملے کے سلسلے میں امریکہ کے ساتھ ہماہنگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان اس حوالے سے مکمل ہماہنگی پائی جاتی ہے۔

نتن یاہو نے کہا کہ حملے کی صورت میں سویلین کو شمالی غزہ میں منتقل کیا جائے گا۔ رفح میں قائم حماس کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdccpeqex2bqi08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ