تاریخ شائع کریں2024 26 February گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 626444

غزہ میں مغربی ممالک کی دوغلی پالیسی کھل کر سامنے آگئی ہے

یمنی وزیراعظم عبدالعزیز حبتور نے غزہ کے واقعات پر مغربی ممالک کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا دم بھرنے والوں نے غزہ کے انسانیت سوز واقعات پر اپنی آنکھیں بند رکرلی ہیں۔
غزہ میں مغربی ممالک کی دوغلی پالیسی کھل کر سامنے آگئی ہے
یمنی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایران نے فلسطینی مقاومت کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ غزہ میں مغربی ممالک کی دوغلی پالیسی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے یمنی چینل المسیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی وزیراعظم عبدالعزیز حبتور نے غزہ کے واقعات پر مغربی ممالک کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا دم بھرنے والوں نے غزہ کے انسانیت سوز واقعات پر اپنی آنکھیں بند رکرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو نے صہیونی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے فلسطین کی جنگ کو عالمی سطح تک لے گیا ہے۔ مقاومت نے ہمیشہ عرب اور مسلمان ممالک کے مسائل حل کئے ہیں۔ اسی محاذ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے کی پالیسی کے تحت فلسطین کو فراموش کرنے کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

انہوں نے مقاومت نے ہی فلسطین میں کئی مہینوں سے صہیونی جارحیت کا مقابلہ کیا ہے۔ مقاومت کی حمایت میں ایران کا کردار کسی بھی مخفی نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کو حالیہ جنگ کے دوران کھل کر میدان میں آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
https://taghribnews.com/vdcfjvdvjw6d0ja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ