تاریخ شائع کریں2024 5 February گھنٹہ 14:59
خبر کا کوڈ : 624174

اسلامی دنیا کے حکام غزہ کے مسئلے کے ذمہ دار ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی ائیرفورس اور ائیر ڈیفینس فورس کے کمانڈروں کے ایک گروپ نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اسلامی دنیا کے حکام غزہ کے مسئلے کے ذمہ دار ہیں
عشرہ فجر اور 19 بہمن 1357 کو لوگوں کے ایک گروہ کی امام خمینی (رح) سے بیعت کی سالگرہ کے موقع پر، اسلامی جمہوریہ ایران کی ائیرفورس اور ائیر ڈیفینس فورس کے کمانڈروں کے ایک گروپ نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ 22 بہمن کی ریلی میں عوام کی پرجوش شرکت قومی اقتدار کی علامت ہے فرمایا کہ اس سال کی ریلی میں بھی خدا کے فضل سے عوام کی پرجوش شرکت ہوگی۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن کا محاذ خواص کے لیے ایک منصوبہ رکھتا ہے، فرمایا کہ معاشرے میں خواص کے بڑھتے ہوئے کردار کو روکنا اور ان میں شکوک و شبہات اور تاخیر پیدا کرنا دشمن کا اہم ترین منصوبہ ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ اسلامی دنیا کے حکام غزہ کے مسئلے کے ذمہ دار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے خواص کو صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کی عوامی درخواست کرنی چاہیے۔

 اس سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ عالم اسلام کے علماء، سائنسدانوں، سیاست دانوں اور صحافیوں کو چاہئے کہ وہ عوام میں عوامی مطالبہ پیدا کریں کہ ان کی حکومتیں صیہونی حکومت کو فیصلہ کن ضرب لگانے پر مجبور کریں۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے  کہ وہ جنگ میں جائیں، نہ وہ کریں گے اور نہ ہی یہ سب کے لیے ممکن ہے، لیکن وہ معاشی تعلقات کو توڑ سکتے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ خواص معاشرے کو تیزی سے آگے بڑھانے والے عناصر ہیں۔ وہ اوصاف، سوچ اور پہچان کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ماحول کے تابع نہیں ہوتے۔
https://taghribnews.com/vdcd5o09oyt0xf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ