تاریخ شائع کریں2024 16 January گھنٹہ 14:50
خبر کا کوڈ : 621912

ب

ہمارے دفاعی امور کے نامہ نگار کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گيا ہے کہ خطے میں ایران کے خلاف جاسوسی کے ہیڈ کوارٹر اور ایران مخالف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گيا ہے۔ 
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جاسوسی کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ اور خطے میں ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے اجتماع کو بیلسٹک میزائلوں سے تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہمارے دفاعی امور کے نامہ نگار کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گيا ہے کہ خطے میں ایران کے خلاف جاسوسی کے ہیڈ کوارٹر اور ایران مخالف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گيا ہے۔ 

بیان میں کہا گيا ہے کہ ان حملوں میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گيا ہے جہاں، کرمان، راسک اور شام میں ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی اور ان میں ملوث عناصر ان مقامات پر موجود تھے۔ 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گيا ہے کہ ایرانی عوام کے دشمن جہاں بھی پائے جائيں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گآ۔ 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ تیسرے اعلامیےمیں کہا گيا ہے کہ عراقی کردستان ریجن میں قائم اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک اہم مرکز کو بھی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔ 
https://taghribnews.com/vdca66niu49nuo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ