تاریخ شائع کریں2024 4 January گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 620504

کرمان دہشتگردانہ واقعے پر رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کا پیغام

ایران کے بدترین اور جرائم پیشہ دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں بے گناہ مسلمانوں کو کرمان  میں مزار شہداء کی معطر فضاوں میں شہید کردیا ہے۔
کرمان دہشتگردانہ واقعے پر رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کا پیغام
کرمان میں شہید حاج قاسم سلیمانی اور شہداء کے قبور کی زیارت کرنے والے زائرین پر ہونے والے دہشتگردانہ واقعے پر رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کا پیغام۔

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایران کے بدترین اور جرائم پیشہ دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں بے گناہ مسلمانوں کو کرمان میں مزار شہداء کی معطر فضاوں میں شہید کردیا ہے۔

 ایرانی قوم سوگوار ہے اور کئی خاندان اپنے عزیزوں کے غم میں سوگوار ہیں۔ سنگدل دہشت گرد شہید سلیمانی کے مزار پر عوام کا ہجوم برداشت نہ کرسکے۔ ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ شہید سلیمانی کی راہ پر چلنے والے سپاہی ان دہشت گردوں کی ظلم و بربریت کو برداشت نہیں کریں گے۔

بے گناہوں کے خون سے آلودہ ہاتھ ہوں یا شرارت انگیز سازشوں سے لبریز افکار ان سب کو بے رحمی کے ساتھ سرکوب اور سخت ترین سزا دی جائے گی اور اس غم انگیز حادثے کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ

میں سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہوں اور اللہ تعالی سے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔ شہداء کی ارواح خاتون جنت اور ام الحسنین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ساتھ محشور ہوں۔ زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا گو ہوں۔

حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای
3 جنوری 2024
https://taghribnews.com/vdcgzz93tak9xn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ