تاریخ شائع کریں2023 28 September گھنٹہ 10:05
خبر کا کوڈ : 608682
۳۷ ویں وحدت اسلامی کانفرنس کا عنوان

مشترکہ اقدار کے حصول کے لئے اسلامی تعاون

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل حجت السلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے کہا کہ اس سال کی کانفرنس سے ہمارا ہدف وحدت کو عملی جامہ پہنانا ہے اسی لئے ہم نے اس سال کی کانفرنس کا عنوان " مشترکہ اقدار کے حصول کے لئے اسلامی تعاون" رکھا ہے۔
مشترکہ اقدار کے حصول کے لئے اسلامی تعاون
37 ویں وحدت اسلامی کانفرنس کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے کہا ہے کہ اس سال کی کانفرنس سے ہمارا ہدف وحدت کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق 37 ویں وحدت اسلامی کانفرنس کے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل حجت السلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے کہا کہ اس سال کی کانفرنس سے ہمارا ہدف وحدت کو عملی جامہ پہنانا ہے اسی لئے ہم نے اس سال کی کانفرنس کا عنوان " مشترکہ اقدار کے حصول کے لئے اسلامی تعاون" رکھا ہے۔ ایسے اقدار جو موجودہ حالات میں دنیا کو اخلاقی بنیادوں پر بدل کر رکھ دیں اور ہم اسلامی معاشرے اور دنیا میں امن و صلح کا مشاہدہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ امت واحدہ کے نظریہ کی ترویج ہماری کانفرنس کا اصلی ہدف ہے اور ہمیشہ رہے گا، کیونکہ امت واحدہ کا نظریہ ایک اسلامی اور قرآنی نظریہ ہے۔ ہم نے اس مفہوم کا انتخاب اس لئے کیا ہے تاکہ اسلامی معاشرہ اس کی جانب حرکت کرے اور پھر ہم اس بات کی امید کرسکیں کہ اسلامی ممالک کی ایک ایسی یونین قائم کی جاسکے جو حقیقی معنی میں میدان عمل میں موجود ہو، اسلامی ممالک کے درمیان سرحدی فاصلے کم ہوں، یہ ممالک ایک واحڈ بینکنگ سسٹم اور کرنسی کے حامل ہوں، اسی طرح ایک مشترکہ پارلیمنٹ کا قیام عمل میں لایا جاسکے جو اسلامی ممالک کے قوانین اور مشترکہ موارد پر قانون سازی کرسکے۔

ڈاکٹر شہریاری نے مزید کہا کہ وحدت اسلامی کانفرنس کا ایک محور ہمسایہ ممالک میں وحدت کانفرنس کا انعقاد ہے جس میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہم نے بنفس نفیس ان کانفرنسوں میں شرکت کی ہے جن میں ہمیں ملی تنظیموں نے بطور مہمان شرکت کی دعوت دی اور ہماری میزبانی کی۔ اس سلسلے میں عراق، اکستان، لبنان، انڈونیشیا اور روس میں وحدت کانفرنس کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcjooem8uqeymz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ