تاریخ شائع کریں2023 23 August گھنٹہ 15:37
خبر کا کوڈ : 604744

حالیہ کامیابیاں، حزب اللہ لبنان اور سبھی فلسطینی گروہوں کے اتحادویک جہتی کا نتیجہ ہیں

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مشیر نے اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کی حالیہ کامیابیوں سے بہت خوش ہیں اور امید ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
حالیہ کامیابیاں، حزب اللہ لبنان اور سبھی فلسطینی گروہوں کے اتحادویک جہتی کا نتیجہ ہیں
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تحریک استقامت کی تازہ کامیابیوں کو اسلامی دنیا کے لئے قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ کامیابیاں، حزب اللہ لبنان اور سبھی فلسطینی گروہوں کے اتحادویک جہتی کا نتیجہ ہیں۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ  اسما‏عیل ہنیہ،  جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ اور حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم سے  سے علیحدہ علیحدہ  ٹیلیفونی گفتگو میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مشیر نے اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کی حالیہ کامیابیوں سے بہت خوش ہیں اور امید ہے کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ صیہونی حکومت جتنی بھی کوشش کرلے اس کوشکست کا ہی سامنا ہوگا اور اس کی شکستوں میں روز افزوں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دشمنوں کے مقابلے میں آپ فلسطینی بھائیوں کی استقامت قابل فخر ہے اور اس میں شک نہیں کہ کامیاب آپ کے لئے ہے ۔  

اس ٹیلیفونی گفتگو میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی محاذ کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں دوست ملکوں بالخصوص ایران کی حمایت اور تعاون کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ غرب اردن میں تحریک استقامت نے جو کیا ہے اس کا سلسلہ جاری رہے گا اور ان شاء اللہ ہم صیہونی حکومت کو شکست دیں گے۔  اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ان کامیابیوں میں آپ کی حمایتوں کی تاثیر بہت زیادہ ہے اور استقامتی محاذ میں ایران کی خصوصی حیثیت ہے ۔

 ڈاکٹر ولایتی نے جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد نخالہ کے ساتھ  بھی علیحدہ ٹیلیفونی گفتگو میں انہیں غرب ارد ن میں حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں کی مبارک باد پیش کی ۔ انھوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں حزب اللہ لبنان اور تمام فلسطینی گروہوں کے اتحاد ویک جہتی کا نتیجہ ہیں اور اس اتحاد کا نتیجہ مکمل کامیابی کی شکل میں ظآہر ہوگا۔   

 زیاد نخالہ نے بھی اس ٹیلفونی  گفتگو میں حالیہ  کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری پوزیشن بہت اچھی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تحریک استقامت آگے بڑھ رہی ہے، کامیابیاں حاصل کررہی ہے  اور اس کی توانائياں روز بروز نمایاں تر ہوتی جارہی ہیں ۔ 

 انھوں نے رہبر معظم آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای  کی خدمت میں سلام پیش کرتے ہوئے ، اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتوں اور ڈاکٹر ولایتی کے موقف کی قدردانی کی ۔ انھوں نے کہا کہ آج فلسطینی گروہ ہمدلی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔  

 ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اسی طرح حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں ، انہیں تینتس روزہ جنگ میں حزب اللہ کی عظیم الشان فتح کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

  انھوں نے کہا کہ آپ لبنان اور اسلامی دنیا میں مجاہدت کے علمبردار ہیں، آپ   کی کامیابیوں سے ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے اور آپ کی کامیابیاں عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہیں ۔  

 شیخ نعیم قاسم نے بھی اس ٹیلیفونی گفتگو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ رہبر معظم مد ظلہ العالی کی حمایت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف نے ان کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران  اور اس کی عظیم قوم کی  یہ ہمدلی ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتی۔ انھوں نے کہا کہ اپنی استقامت اور مزاحمت کے ذریعے ہم قدس شریف کو بھی اس سرطانی پھوڑے (غاصب صیہونی حکومت کے تسلط) سے  آزاد کرائيں گے۔
https://taghribnews.com/vdceee8pejh87fi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ