تاریخ شائع کریں2023 7 August گھنٹہ 14:12
خبر کا کوڈ : 602893

سید عارف حسین الحسینی ہمت جہیت شخصیت کے مالک تھے

پارچنار ضلع کرم کے علاقے پیواڑ میں شھید سید عارف حسین الحسینی کی  35 ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی جس میں علماء اور قبایلی عمائدین کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سید عارف حسین الحسینی ہمت جہیت شخصیت کے مالک تھے
پارچنار ضلع کرم کے علاقے پیواڑ میں شھید سید عارف حسین الحسینی کی  35 ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی جس میں علماء اور قبایلی عمائدین کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین علامہ عابد الحسینی ،  انجمن حسینیہ کے ڈپٹی سیکٹری علامہ منیر حیسن  ، علامہ باقر حیدری ، تحریک حسینی کے صدر آغا تجمل حسین ، علماء اہلبیت کے صدر  علامہ سید احمد حسین الحسینی علامہ حسین اصغر رجائی  نے شھید سید عارف حسین الحسینی  کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کی اسلام اور عالم اسلام کیلئے جدوجہد کو سنہری الفاظ سے یاد کیا۔

مقررین نے کہا  کہ سید عارف حسین الحسینی  نہ صرف پارچنار  بلکہ پاکستان  کے مسلمانوں کو متحد کرنے اور ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ سید عارف حسین الحسینی  موجودہ صدی کے عظیم شخصیت تھے۔

ان کی دوستی اور دشمنی الہی تھے مقررین نے کہا کہ آج عالم اسلام کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں کوئی بھی اسلامی ملک اپنی  آزاد پالیسی نہیں  رکھتا یہی  وجہ ہے کہ آج عالم اسلام میں شدید اضطراب پایا جاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ سید عارف حسین الحسینی ہمت جہیت شخصیت کے مالک تھے اصول و نظریات ان کی شخصیت کا اہم اور نمایاں پہلو تھا اس وجہ سے وہ بہت کم وقت میں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ایک بہترین رہنما کے طور ابھرے 5 اگست تاریخ کا سایہ ترین دن ہے  اور دشمنان اسلام کےلئے پریشانی کا سبب ہے ۔

تحریک حسینی کے صدر  آغا سید تجمل حسین  کہ ضلع کرم میں ایک منصوبے کے تحت بدامنی اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کو bunفروغ دیا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت اقدام ہے انہوں نے حکومت سے بدامنی  سمیت دیگر جرائم کی روک تھام خصوصا زمینی تنازعات کو حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا
https://taghribnews.com/vdchwin-x23nv6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ