تاریخ شائع کریں2023 15 May گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 593540

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کوئی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کرسکا

رپورٹس کے مطابق اب تک نتائج میں صدر رجب طیب اردوان 49.34 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو45.00 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ ے سنان اوغان  تک 5.23 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر ہیں۔
ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات  کوئی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کرسکا
ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردوان سمیت کوئی امیدوار واضح برتری حاصل نہ کرسکا۔

صدر رجب طیب اردوان کو مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے تاہم ان کے 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے کا امکان نہیں ہے۔ صدارتی انتخابات میں 98 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اب تک نتائج میں صدر رجب طیب اردوان 49.34 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو45.00 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔ ے سنان اوغان  تک 5.23 فیصد ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر ہیں۔

ترکیہ میں صدربننے کے امیدوار کو 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلہ ہوگا۔ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ  رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ سے زائد ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjmdtxw6d1ta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ