تاریخ شائع کریں2022 24 June گھنٹہ 14:47
خبر کا کوڈ : 554733

 ایرانی صدر مملکت کا افغانستان میں زلزلہ سے ہلاک افراد کے اہل خانہ و حکومت سے اظہار تعزیت

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعہ اپنے ایک پیغام میں زلزلے میں متعدد افغان شہریوں کی موت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں، پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
 ایرانی صدر مملکت کا افغانستان میں زلزلہ سے ہلاک افراد کے اہل خانہ و حکومت سے اظہار تعزیت
 ایرانی صدر مملکت نے المناک زلزلے میں افغانستان کے متعدد مسلم، معزز عوام کے جاں بحق ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ، حکومت ، عوام اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعہ اپنے ایک پیغام میں زلزلے میں متعدد افغان شہریوں کی موت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں، پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

رئیسی نے بتایا کہ ایران کے عوام اور حکومت آپ کے شانہ بشانہ ہیں اور اس عظیم مصیبت میں ہمسائیگی کا حق ادا کریں گے۔

انہوں نے اس واقعے کو بہت المناک اور غم انگیز قراردیتے ہوئے زلزلے کے متاثرین کے لیے رحمت اور مغفرف کی دعا کی۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر نے گزشتہ رات ہلال احمر سوسائٹی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر افغانستان کے زلزلہ زدگان کیلیے امداد فراہم کرے ۔

بدھ کی صبح سویرے کابل کے جنوب مشرق میں 6.1کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوگئے جس مہلک زلزلے کے نتیجے میں 1500 شہری جاں بحق اور 2000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1تھی اور زیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
https://taghribnews.com/vdcgwt9nwak9nu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ