تاریخ شائع کریں2022 5 June گھنٹہ 21:35
خبر کا کوڈ : 552379

پندرہ خرداد پہلوی حکومت کے خلاف عوامی انقلاب کا نقطۂ آغاز

15 خرداد 1342 ہجری شمسی کو ایران کے غیور اور بہادرمسلمانوں نے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد شاہ کی حکومت کے خلاف بڑے اور وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔
پندرہ خرداد پہلوی حکومت کے خلاف عوامی انقلاب کا نقطۂ آغاز
15 خرداد 1342 ہجری شمسی کو ایران کے غیور اور بہادرمسلمانوں نے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد شاہ کی حکومت کے خلاف بڑے اور وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔

15 خرداد 1342 ہجری شمسی کو ایران کے غیور اور بہادرمسلمان عوام نے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد شاہ کی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ۔شاہ کی حکومت کے اہلکاروں نے قم کے مدرسہ فیضیہ میں شاہ کے خلاف سخت تقریر کرنے کے بعد امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو گرفتار کرلیا جس کے بعد عوامی مظاہرے شروع ہوگئے ۔سرکاری  اہلکاروں نے ان مظاہروں کو کچلنے کے لئے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور ‏عوام کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عوام کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوگئی ۔

ایران کے مسلمان عوام کے پندرہ خرداد کو تاریخ ساز خونریز مظاہرے در حقیقت بیرونی طاقتوں کی پٹھو پہلوی حکومت کے خلاف عوامی انقلاب کا نقطۂ آغاز بن گئے ۔پندرہ خرداد 1342 کے بعد شاہ اور اس کی حکومت کے چہرے سے مکر وفریب کا پردہ اترگیا اوراس کی اسلام اور عوام مخالف حقیقت کھل کر سامنے آگئی اس تاریخ کے بعد حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں ایران کے مسلمان عوام نے اپنی تحریک جاری رکھی اور 22 بہمن 1357 کو اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار  ہوا۔انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد 15 خرداد کو عام تعطیل اور اس دنشہید ہونے والے افرادکو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdca0unmo49nme1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ