تاریخ شائع کریں2022 26 May گھنٹہ 13:39
خبر کا کوڈ : 551080

افغانستان کے مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں متعدد بم دھماکوں میں 21 افراد جاں بحق

افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کی پولیس ترجمان آصف وزیری کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام مزار شریف میں ہونے والے بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی ۔
افغانستان کے مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں متعدد بم دھماکوں میں 21 افراد جاں بحق
افغانستان کے مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں متعدد بم دھماکوں میں 21 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو ئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کی پولیس ترجمان آصف وزیری کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام مزار شریف میں ہونے والے بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی ۔

دوسری جانب گزشتہ روز کابل کے مصروف علاقے کی مسجد حضرت زکریا میں دہشت گردانہ حملے میں کم ازکم 11 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ بم کا تھا جسے مسجد میں رکھا گیا تھا۔ بم کے دھماکے سے کافی مالی نقصان بھی ہوا۔

کابل میں طالبان کے سیکورٹی کمانڈر کے ترجمان خالد زدران نے مسجد میں دھماکے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مسجد حضرت زکریا میں دھماکہ نماز کے وقت ہوا۔

دوسری جانب طالبان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے منبر کے اندر رکھا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcivzawut1awu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ