نیویارک ٹائمز: اسرائیل نےشہید صیاد خدائی کے قتل کا اعتراف کرلیا
ایک امریکی اخبار نے باخبر ذریعے کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ شہید صیاد خدائی کا قتل ان کا کام ہے۔
شیئرینگ :
نیویارک ٹائمز نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ عبوری صیہونی حکومت نے تہران میں شہید حسن صیاد خدائی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے اہلکاروں نے امریکی حکومت کو مطلع کیا ہے کہ شہید صیاد خدائی کا قتل حکومت کے ایجنٹوں کا کام تھا۔
اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا، ’’اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان نے اس قتل پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ "لیکن ایک باخبر انٹیلی جنس اہلکار کے مطابق، اسرائیل نے امریکی حکام کو اطلاع دی ہے کہ اس قتل کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے۔"
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ...