تاریخ شائع کریں2022 26 May گھنٹہ 00:22
خبر کا کوڈ : 551029

تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے

کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس علاقے میں امریکہ سمیت کسی بھی بیرونی قوت کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے
چین کی فوج نے روسی فوج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے ذریعے ، امریکہ کو جزیرہ تائیوان میں مداخلت کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

چینی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان کے قریب مشترکہ فوجی مشقیں امریکہ کے لیے ایک انتباہ ہیں۔ بیان میں ایک بار پھر بیجنگ کے اس موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس علاقے میں امریکہ سمیت کسی بھی بیرونی قوت کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے تائیوان کے معاملے میں اپنی غلط پالیسیوں کو آگے بڑھانے کی کوشش تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

وانگ ون بین نے یہ انتباہ تائیوان کے بارے میں امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دیا ہے۔

جو بائیڈن اپنے دورہ جاپان کے موقع پر مداخلت پسندانہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو ہم تائیوان کو فوجی حمایت فراہم کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ ان کا ملک کسی بھی بیرونی قوت کو اپنے داخلی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

چین کے شدید ردعمل کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن اپنے الفاظ واپس لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb58bs9rhbsgp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ