تاریخ شائع کریں2022 2 April گھنٹہ 22:11
خبر کا کوڈ : 544072

رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے

جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے استقبال رمضان کا نفرنس امام بار گاہ شاہ نجف مار ٹن روڈ پر منعقد ہوئی جس میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیمات،امام بار گاہوں کے ٹر سٹی حضرات،بانیان جلوس،اسکاوئٹس،اور ملی حضرات نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔
رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے
جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے استقبال رمضان کا نفرنس امام بار گاہ شاہ نجف مار ٹن روڈ پر منعقد ہوئی۔علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے ماہ صیام میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے۔عالمی حالات کے تناظر میں موجودہ مشکلات کو صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے میں ہی ملک و قوم کی سلامتی ہے۔

جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے استقبال رمضان کا نفرنس امام بار گاہ شاہ نجف مار ٹن روڈ پر منعقد ہوئی جس میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیمات ،امام بار گاہوں کے ٹر سٹی حضرات،بانیان جلوس،اسکاوئٹس،اور ملی حضرات نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

اس موقع پر شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے ماہ صیام میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو ان کے نفوس کی طہارت و پاکیزگی کا بہترین موقع دیتا ہے اس ماہ میں عبادات کے ساتھ ساتھ نادار،مساکین اور ضرورت مند افراد کی مشکلات دور کرکے افضل ترین ثواب کمایا جا سکتا ہے۔

ملک میں بیروزگاری کے باعث دیہاڑی دار اور مزدور پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ان کے ذرائع آمدن مسدود ہو کر رہے گئے ہیں اپنے قرابت داروں اور اہل محلہ میں ایسے افراد کا خصوصی خیال رکھنا ہر صاحب استطاعت کی شرعی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور میں امام بار گاہ میں ہو نے والی حالیہ دہشت گردی کے الخراش واقعہ نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے اس ملک میں ہونے کا ثبوت دیا ہے جس کا قلع قمع ہونا بہت ضروری ہے اس وقت پورے ملک میں دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں ہم حکومت اور قانون نافز کر نے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر نماز جمعہ، شبہائے قدر،یوم علی کے اجتماعات میں فُل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں تا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کوئی بھی الخراش واقعہ پیش نہیں آسکے۔
https://taghribnews.com/vdcbzabs5rhbagp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ