تاریخ شائع کریں2022 6 February گھنٹہ 11:38
خبر کا کوڈ : 537494

یمن پر سعودی عرب کے مسلسل حملوں کو انسانیت کے خلاف جنگی جرم ہے

نایجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ اور معروف شیعہ رہنما علامہ ابراہیم زکزکی نے دنیا والوں سے یمنی عوام کی حمایت اور سعودی اتحاد کے بہیمانہ جرائم کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
یمن پر سعودی عرب کے مسلسل حملوں کو انسانیت کے خلاف جنگی جرم ہے
نایجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ اور معروف شیعہ رہنما علامہ ابراہیم زکزکی نے دنیا والوں سے یمنی عوام کی حمایت اور سعودی اتحاد کے بہیمانہ جرائم کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

علامہ زکزکی نے کہا کہ یمن کے خلاف جاری سعودی عرب کی بہیمانہ جارحیت اور فضائی حملوں پر عالمی خاموشی کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے یمن پر سعودی عرب کی سات سالہ جارحیت کے نتائج کے سلسلے میں ایک آن لائن نشست سے خطاب کرتے ہوئے یمن پر سعودی عرب کے مسلسل حملوں کو انسانیت کے خلاف جنگی جرم قرار دیا۔

نایجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کو لگام دینے کا واحد راستہ اُس کے خلاف مزاحمت و استقامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن جلد ہی آئے گا جب یمنی عوام کامیابی و کامرانی جبکہ جارح سعودی عرب اور اسکے اتحادی شکست و ناکامی سے ہمکنار ہوں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اپنے کچھ عرب اور غیر عرب ملکوں کے ساتھ مل کر امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور بعض دیگر یورپی ممالک کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمنی عوام کو مستقل بنیادوں پر شدید ترین فضائی و زمینی گولہ باری کا نشانہ بنائے ہوئے ہے اور ساتھ ہی اُس نے اس جنگ زدہ ملک کا مکمل زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں اعتراف کیا ہے کہ سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن میں صدی کا بدترین انسانی المیہ رونما ہو چکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb9zbsarhbfap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ