تاریخ شائع کریں2021 27 October گھنٹہ 16:41
خبر کا کوڈ : 524552

ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستان نام نہاد مقابلوں میں کشمیریوں کو موت کی نیند سلا کرخوفناک جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے اپنی قرارداوں پر عمل کروائے۔
ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں
ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔

آج یوم سیاہ کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف  میں جلسے اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آزادی و حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستان نام نہاد مقابلوں میں کشمیریوں کو موت کی نیند سلا کرخوفناک جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے اپنی قرارداوں پر عمل کروائے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں 27 اکتوبر 1947 کو ہندوستان نے اپنی فوجیں سرینگر کے ہوائی اڈے پر اتاریں جس کے بعد سے کشمیری عوام ہرسال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdccp0qpi2bqip8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ