تاریخ شائع کریں2021 22 October گھنٹہ 14:32
خبر کا کوڈ : 523808

دنیائے اسلام کو اسرائیل  کے خلاف صف بستہ ہوجانا چاہئے

حجۃ الاسلام نواب نے فلسطین کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کی صراحت کی کہ فلسطین نے  معصوم بچوں کے قاتل اسرائیل پر فتح ، وحدت کے ذریعے حاصل کی۔ تمام احزاب نے مل کر اسرائیل کا مقابلہ کیا اور اسرائیل شکست کھا گیا۔
دنیائے اسلام کو اسرائیل  کے خلاف صف بستہ ہوجانا چاہئے
اخبار تقریب، حوزہ اندیشہ کے نیوزرپورٹر کے مطابق، حج کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام سید عبدالفتاح نواب نے  وحدت اسلامی کانفرنس منعقدہ لافت شہر قشم،  سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلمانوں کو جان لینا چاہئے کہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کے اسرائیل اور امریکہ تیل کے پیسوں سے سرمایہ مہیا کرتے ہیں۔
نمائندہ ولی فقیہ نے   علمائے دین سے تقاضا کیا کہ وہ   عوام کو حقائق سے آگاہ کریں اور وحدت کے راہ سے رکاوٹوں کو دور کریں ۔

حجۃ الاسلام نواب نے فلسطین کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کی صراحت کی کہ فلسطین نے  معصوم بچوں کے قاتل اسرائیل پر فتح ، وحدت کے ذریعے حاصل کی۔ تمام احزاب نے مل کر اسرائیل کا مقابلہ کیا اور اسرائیل شکست کھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیائے اسلام خدا پر توکل اور وحدت کی برکت سے دشمنان اسلام کے تمام نقشوں کو نقش بر آب کر سکتی ہے  لیکن اگر وحدت کے باب میں کوئی کوتاہی کی گئی تو اس کا نتیجہ فرقہ واریت ہوگا اور فرقہ واریت دشمنان اسلام کے دست و بازو مضبوط کرے گی۔
 
https://taghribnews.com/vdcfxmdtcw6d0ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ