تاریخ شائع کریں2021 22 October گھنٹہ 14:27
خبر کا کوڈ : 523805

نبوی سماج کا پہلا رکن  وحی  کو محور بنانا تھا

علی مرادی صاحب نے  امت اسلامی کا نام امت وسط رکھے جانے کو بعثت پیمبر کے اجتماعی ہونے کی دلیل گردانا۔ مجلس خبرگان رہبری کے نمائندہ نے  وحی کو نبوی معاشرہ اور مدینہ فاضلہ رسول اللہ  ﷺ کی بنیاد قرار دیا اور کہا نبوی سماج وحی کی محوریت پر قائم تھا۔
نبوی سماج کا پہلا رکن  وحی  کو محور بنانا تھا
اخبار تقریب، حوزہ اندیشہ کے نیوز رپورٹر کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے نمائندہ حجۃ الاسلام امان اللہ علی مرادی نے ۳۵ ویں وحدت اسلامی کانفرنس کے تیسرے روز اپنے خطاب میں نبوی معاشرے کو نمونہ عمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

علی مرادی صاحب نے  امت اسلامی کا نام امت وسط رکھے جانے کو بعثت پیمبر کے اجتماعی ہونے کی دلیل گردانا۔ مجلس خبرگان رہبری کے نمائندہ نے  وحی کو نبوی معاشرہ اور مدینہ فاضلہ رسول اللہ  ﷺ کی بنیاد قرار دیا اور کہا نبوی سماج وحی کی محوریت پر قائم تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب اسلامی معاشرہ خود کو خدائی رنگ میں رنگ لیتا ہے اس کے خلاف مستکبرین اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔  اس صورت میں  اسلامی معاشرہ کے کچھ افراد اگر دشمن سے مل جائیں تو وہ خود اپنے آپ کو ذلیل کرتے ہیں۔

انہوں نے اسلامی معاشرہ کی خصوصیات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا:  مومنوں کا روحانی ارتباط جو قرآنی تعبیر کے مطابق  رحماء بینھم ہے ، اسلامی معاشرہ کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔

انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا: اسلامی معاشرے کی جملہ خصوصیات میں سے اساسی خصوصیت یہ ہے کہ نبوی معاشرہ کے افراد عبادت گذار، خضوع و خشوع سے لبریز اور اپنے پروردگار کے مطیع ہوتے ہیں۔
 
https://taghribnews.com/vdccx1qpp2bqi48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ