تاریخ شائع کریں2021 19 October گھنٹہ 17:47
خبر کا کوڈ : 523287

پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے

پاکستان کے وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان کی نئی طالبان انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطے رکھے، فوری انسانی امداد بحال کرے اور اس ملک کی اقتصادی تباہی کو روکنے کے لیے افغانستان کے منجمد اثاثوں کی ریلیز سمیت سبھی ضروری اقدامات عمل میں لائے۔
پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطے رکھنے، فوری انسانی امداد کی بحال اور افغانستان کی اقتصادی تباہی کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا سے الوداعی ملاقات میں کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے۔انہوں نے اس گفتگو میں افغانستان میں قومی مفاہمت اور ایک جامع سیاسی ڈھانچے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان کی نئی طالبان انتظامیہ کے ساتھ مثبت رابطے رکھے، فوری انسانی امداد بحال کرے اور اس ملک کی اقتصادی تباہی کو روکنے کے لیے افغانستان کے منجمد اثاثوں کی ریلیز سمیت سبھی ضروری اقدامات عمل میں لائے۔

عمران خان نے اسی کے ساتھ اسلام آباد ٹوکیو روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کی بنیادوں پر استوار ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcg7w9nuak9xx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ