تاریخ شائع کریں2021 1 August گھنٹہ 15:34
خبر کا کوڈ : 513642

عراقی صدر جلد ہی ایران کا دورہ کرنے والے ہیں

فؤاد حسین نے ایران اور سعودی عرب کے بارے میں مذاکرات کے حوالے سے بھی کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ انجام پا گیا ہے اور اس کا نتیجہ بھی قابل اطمئنان رہا ہے۔
عراقی صدر جلد ہی ایران کا دورہ کرنے والے ہیں
عراقی وزیر خارجہ نے سعودی میڈیا سے کہا ہے کہ عراقی صدر جلد ہی ایران کا دورہ کرنے والے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین نے کہا کہ جلد ہی اور مستقبل قریب میں عراقی صدر برہم صالح ایک اعلی وفد کے ساتھ تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔

فؤاد حسین کے مطابق اس دورے میں عراقی صدر متعدد موضوعات پر ایرانی حکام سے گفتگو کریں گے۔

انہوں نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے بھی ایران کے سفر کے بارے میں کہا کہ ابھی اس دورے کے لئے وقت کا تعین نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے عراقی وزیر اعظم کو تہران کے سفر کے لئے دعوت دی ہے اور ایران میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ سفر انجام پائے گا۔

فؤاد حسین نے ایران اور سعودی عرب کے بارے میں مذاکرات کے حوالے سے بھی کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ انجام پا گیا ہے اور اس کا نتیجہ بھی قابل اطمئنان رہا ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں مذاکرات شروع کر دیئے ہیں اور عراق نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcayenmu49n6i1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ