تاریخ شائع کریں2021 23 June گھنٹہ 17:14
خبر کا کوڈ : 508969

سری نگر میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے

سری نگر میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ایسے میں ہلاک ہوا ہے کہ جب جمعرات 24 جون کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کل جماعتی میٹنگ رکھی ہے۔
سری نگر میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے
ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے کنی پورا علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاوید احمد ہلاک ہو گیا۔

18 جون کو بھی سری نگر میں فائرنگ کا ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا۔

سری نگر میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ایسے میں ہلاک ہوا ہے کہ جب جمعرات 24 جون کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کل جماعتی میٹنگ رکھی ہے۔ اسی سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منگل کو پی اے جی ڈی کی ایک میٹنگ ہوئی جس کے بعد پی اے جی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم کے دعوت نامے پر دہلی جائیں گے اور وہاں اپنا موقف ان کے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے رکھیں گے۔ وہاں ہم کیا کہیں گے اور ان کا رد عمل کیا ہوگا وہ دہلی میں بھی اور یہاں بھی آپ کو بتائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcg379nyak9zy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ