تاریخ شائع کریں2021 24 May گھنٹہ 18:02
خبر کا کوڈ : 505264

عراق کے صوبے بصرہ میں امریکی کاروان پر حملہ

عراق میں کل دہشتگرد امریکی فوجیوں کے تین قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج کے ایک قافلے کے راستے میں بم کا دھماکہ السماوہ بغداد روڈ پر کیا گیا جبکہ دوسرا صوبہ دیوانیہ میں ہوا اور تیسرا بم حملہ صوبہ بابل کے حلّہ روڈ پر انجام دیا گیا۔
عراق کے صوبے بصرہ میں امریکی کاروان پر حملہ
عراق کے صوبے بصرہ میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ  بصرہ میں ایک امریکی مسلح کاروان کے راستے میں  دھماکہ ہوا تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ عراق میں کل دہشتگرد امریکی فوجیوں کے تین قافلوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج کے ایک قافلے کے راستے میں بم کا دھماکہ السماوہ بغداد روڈ پر کیا گیا جبکہ دوسرا صوبہ دیوانیہ میں ہوا اور تیسرا بم حملہ صوبہ بابل کے حلّہ روڈ پر انجام دیا گیا۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے مسلح کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں۔

امریکی مسلح کاروانوں پر ہونے والے یہ حملے ایک ایسے وقت انجام پارہے ہیں کہ جب عراقی پارلیمنٹ، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراق میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے مکمل انخلا کا بل پاس کرچکی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcb0sbsarhbg5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ