تاریخ شائع کریں2021 8 May گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 503079

عراق: امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر حملہ

المسیرہ نیوز کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے پر حملہ ڈرونز کے ذریعے کیا گیا جبکہ بعض دیگر ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ عین الاسد کو بارودی ڈرونز‍ کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عراق: امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر حملہ
عراق میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

عراقی نیوز ایجنسیوں نے ہفتے کی صج صوبہ الانبار میں واقع امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد پر راکٹ  داغے جانے کی خبر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوجی اڈے کی حفاظت کے لئے حال ہی نصب کیا جانے والا دفاعی سسٹم راکٹوں کو تباہ نہیں کرسکا۔

المسیرہ نیوز کے مطابق عین الاسد فوجی اڈے پر حملہ ڈرونز کے ذریعے کیا گیا جبکہ بعض دیگر ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ عین الاسد کو بارودی ڈرونز‍ کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان حملوں کی تصدیق کی صورت میں یہ حالیہ چند روز کے دوران امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف انجام پانے والا دوسرا حملہ ہے۔

عراق کے خبری ذرائع نے منگل کی شام بھی اسی طرح کے حملوں کی خبریں دی تھیں۔
 
https://taghribnews.com/vdcd5s0knyt0zz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ