تاریخ شائع کریں2021 4 May گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 502487

دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا

وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش مسلم ممالک میں اتحاد ہے، دنیا میں اسلامو فوبیا پہلے سے بڑھ گیا ہے، اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔
دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا
 وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، او آئی سی اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرے، تمام مسلمان ریاستوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش مسلم ممالک میں اتحاد ہے، دنیا میں اسلامو فوبیا پہلے سے بڑھ گیا ہے، اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے، اسلامو فوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے، شدت پسندی کو اسلام کیساتھ جوڑنے سے مسلمان متاثر ہوتے ہیں، او آئی سی عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کرے، مغربی ممالک کی حکومتوں اور عوام کو اس معاملے پر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کیلئے قانونی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اسلام کے صحیح تشخص اور امن کے پیغام کو اجاگر کرے، پاکستان دنیا میں برداشت کے فروغ کیلئے عالمی برادری سے تعاون کیلئے پرعزم ہے، دہشتگردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ معاملہ اجاگر کرنے پر او آئی سی کے سفیروں نے وزیراعظم عمران خان سے سے تشکر کا اظہار کیا
https://taghribnews.com/vdcfc0dtew6dxja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ