تاریخ شائع کریں2021 26 April گھنٹہ 21:47
خبر کا کوڈ : 501561

بیت المقدس اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور محاذ آرائی میں تنہا نہیں

اگر کوئی صیہونی وجود القدس میں اپنی جارحانہ پالیسی کو جاری رکھےگا تو وہ  خود بھی پرسکون نہیں ہوگا۔
بیت المقدس اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور محاذ آرائی میں تنہا نہیں
 اسماعیل ھنیہ نےصہیونی حکام کی جانب سے القدس میں کچھ ہی روز میں ہونے والے شدید نوعیت کے ہنگاموں کے حوالے سے کہا کہ اگر کوئی صیہونی وجود القدس میں اپنی جارحانہ پالیسی کو جاری رکھے گا تو وہ خود بھی پرسکون نہیں ہوگا۔

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےاپنے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ بیت المقدس اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور محاذ آرائی میں تنہا نہیں ہے بلکہ ہماری عوام کی حفاظت کے لیے غزہ کے بہادر مزاحمت کےلیےہر وقت  تیار ہیں۔

اسماعیل ھنیہ نےصہیونی حکام کی جانب سے القدس میں کچھ ہی روز میں ہونے والے شدید نوعیت کے ہنگاموں کے حوالے سے  کہا کہ اگر کوئی صیہونی وجود القدس میں اپنی جارحانہ پالیسی کو جاری رکھےگا تو وہ  خود بھی پرسکون نہیں ہوگا۔

انہوں نے نشاندہی کر تے ہوئے کہا کہ القدس کے نوجوان اس وقت جیت گئے جب انہوں نے شر پسندآباد کاروں اور صہیونی پولیس کو العامود گیٹ  اور سیڑھیوں سے باہر نکالنے پر مجبور کیا اور القدس  کے اسلامی ورثے کو تحفط فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ القدس میں جو کچھ ہورہا ہے وہ غیرمعمولی نہیں ہے۔ فلسطینی شہری القدس کے تحفظ اور اس کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch-znmz23nvmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ